تھانہ وارث خان،فائرنگ کے دوران ایک زخمی ڈاکو سمیت کل 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ وارث خان کے علاقہ میں رات گئے ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے موٹر سائیکل سوار 5 ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک زخمی ڈاکو سمیت کل 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے کچھ دیر قبل شہری سے چھینی گئی مکمل رقم 10 لاکھ روپے اور موبائل فونز برآمد،ملزمان سے وارث خان کے علاقہ سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سنیچنگ، موٹر سائیکل سنیچنگ اور چوری کے درجنوں مقدمات میں ملوث و مطلوب ہیں۔

وارث خان پولیس کو 15 کال پر شہری سے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی،وارث خان پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک زخمی ڈاکو سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں ارسلان، قاسم، کاشف،زاہد اور شعبان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے کچھ دیر قبل شہری سے چھینی گئی مکمل رقم 10 لاکھ روپے اور موبائل فونز برآمد ہوا،ملزمان سے وارث خان کے علاقہ سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سنیچنگ، موٹر سائیکل سنیچنگ اور چوری کے درجنوں مقدمات میں ملوث و مطلوب ہیں،ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کی گرفتاری اور مکمل مسروقہ رقم کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ڈی ایس پی وارث خان اور وارث خان پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔