تھانہ صادق آباد شہری کے گھر سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ صادق آباد نے،شہری کے گھر سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار،مسروقہ رقم 18لاکھ 70ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر سے چوری کرنے والے ملزم مبشر کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسروقہ رقم 18لاکھ 70ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ برآمدہوا، صادق آباد پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ اشیاء کی برآمدگی پر ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے صادق آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے۔