تھانہ مندرہ گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ مندرہ نے،گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیتی مسروقہ مہران کار برآمد،ملزمان نے 1 ماہ قبل مندرہ کے علاقہ سے گاڑی چوری کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیاض اور حسن شامل ہیں،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی مسروقہ مہران کار برآمد ہوئی،ملزمان نے 1 ماہ قبل مندرہ کے علاقہ سے گاڑی چوری کی تھی،مندرہ پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کر لی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔