اے وی ایل سی حیدرآباد کی کارروائی، کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ 2 کاریں برآمد

حیدرآباد(کرائم رپورٹر)اے وی ایل سی حیدرآباد کی کارروائی، کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ 2 کاریں برآمد ، اے وی ایل سی حیدرآباد کی کارروائی ، کراچی کے مختلف تھانہ جات تھانہ پریڈی اور تھانہ آرام باغ کی حدود سے چوری شدہ 2 کاریں برآمد .

چوری شدہ دونوں کاریں سوزوکی کلٹس ماڈل 2007 اور سوزوکی التو ماڈل 2008 انجن نمبر 169566، چیچز نمبر 473570 حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے لاوارث حالت میں ملی ہیں ، مزید ایک اور کار ٹویوٹا انڈس کرولا انجن نمبر 4669454, چیچز نمبر 1009513001 قاسم آباد فیز-ll سے ملی ہے جس کے متعلق معلومات حاصل کی جاری ہے.