راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ ایس پی راول، راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تھانوں کے کرائم میپنگ سٹاف کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے
جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی پکٹنگ اور گشت کو یقینی بنایا جائے .
اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں اور کسی بھی وقوعہ کی موثر کرائم میپنگ سے ملزمان کو بروقت ٹریس کیا جا سکتا ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا ٹھوس شواہد،بہترین تفتیش اور موثر پیروی مقدمات سے ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جاسکتی ہےشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں.