راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ دھمیال نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار، آلہ قتل پسٹل برآمد،ملزم وہاب نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کنول عرف لائبہ اور حیدر علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،کنول عرف لائبہ اور حیدر علی دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے،ملزم وہاب کو اس بات کا رنج تھا،واقعہ کا مقدمہ چند یوم قبل درج کیا گیا،دھمیال پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر
