سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلا ل عمر کی ہدایت پرایس پی لائلپور ڈویژن رانا ناصر کا ضلع کچہری میں سکیورٹی انتظامات کےحوالے سے وزٹ

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلا ل عمر کی ہدایت پرایس پی لائلپور ڈویژن رانا ناصر کا ضلع کچہری میں سکیورٹی انتظامات کےحوالے سے وزٹ ایس پی لائلپور ڈویژن نے صدر بخشی خانہ کی ڈیوٹی کو چیک کیااورڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کے متعلق فریف کیا ایس پی راانا ناصر نے کہا کہ احاطہ کچہری میں چار دیواری، واک تھرو گیٹس و دیگر سکیورٹی آلات فعال ہونے چاہیے اور تلاشی کے بغیر کسی فرد کو کچہری کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔

ایس پی نے مزید کہا کہ عدالتوں کی اور بخشی خانوں کی سکیورٹی صورت حال اور داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گیٹ ڈیوٹی پر ما مور اہلکاروں کو فریف کیاکہ احاطہ کورٹ میں آنے والی گاڑیوں کی تلاشی ، تاریخ پر آئےہوئےفریقین اور سائیلان کی جسمانی تلاشی کو یقینی بنا یا جائے۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا شہریوں کی جان ومال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔