راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ چکلا لہ نے ،گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار ،گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار، ملزمہ ماہین سے 15 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد، برآمد طلائی زیورات میں 4 چوڑیاں اور 2 انگوٹھیاں شامل ہیں، ملزمہ اہلخانہ کی غیر موجودگی میں زیورات چرا کر فرار ہوگئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق چکلالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ ماہین کو گرفتار کرلیا، ملزمہ ماہین سے 15 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد ہوئے، برآمد طلائی زیورات میں 4 چوڑیاں اور 2 انگوٹھیاں شامل ہیں، ملزمہ اہلخانہ کی غیر موجودگی میں زیورات چرا کر فرار ہوگئی تھی،چکلالہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر کے زیورات برآمد کر لیے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
