راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ڈی آئی جی اشفاق احمد خان ، ریجنل آفیسر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ایس پی پی ٹی ایس راولپنڈی محمد اجمل کی زیرِسرپرستی نئی بھرتی کا عمل میرٹ کی بنیاد اور شفاف طریقہ سے جاری۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع راولپنڈی محمد عرفان بٹ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سیّد ذوالفقار گیلانی ضلع جہلم کی زیرِنگرانی کانسٹیبل ، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی نئی بھرتی کے امیدواروں کے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو کیلیۓ بلایا جاۓ گا۔
