اسلام آبادپولیس کے غازیان کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آبادپولیس کے غازیان کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد ، تقریب میں غازیوں کی قربانیوںاور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا،20افسران کو شجاعت وغازی میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا ، اسلام آباد پولیس کے غازی نڈر اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،قربانی کا جذبہ کسی بھی قوم کے بہادر سپوتوں کو نصیب ہوتا ہے،آئی جی اسلام آباد کا تقریب سے خطاب۔

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آبادپولیس کے غازیان کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے بطور مہماں خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران ،غازی اور انکے اہلخانہ سمیت بڑی تعداد میں پولیس کے جوان مو جود تھے،تقریب میں اسلام آباد پولیس کے غازیوں کی قربانیوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اس موقع پر 20افسران کو شجاعت وغازی میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا، جن افسران کو میڈلز ملے ان میں کانسٹیبل ناصر خان کو غازی،کانسٹیبل محمد اکرم کو شجاعت،ہیڈکانسٹیبل واصف حسین کو غازی،کانسٹیبل ریحان علی کو شجاعت، کانسٹیبل عبدالوحیدکو غازی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عارف عزیزکو غازی،انسپکٹر (ریٹائرڈ )طاہر خان کو غازی،کانسٹیبل تاج الکبرکو شجاعت، سب انسپکٹر مظفر حسین کو غازی،سب انسپکٹر محمد اکرم کو غازی، ہیڈکانسٹیبل وکیل خان کو غازی،کانسٹیبل راول خان کو شجاعت،انسپکٹر اعجاز شاہ کو غازی،سب انسپکٹر غلام سرور نعیمی کو غازی .

اسسٹنٹ سب انسپکٹر افسر علی کو غازی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ساجد حسین کو غازی،کانسٹیبل جمیل احمد کو غازی،کانسٹیبل حضرت بلال کو غازی،ہیڈکانسٹیبل فرحت عباس کو غازی اورہیڈکانسٹیبل ممتاز نظیرکو غازی کے میڈل سے نوازا گیا اسی کے ساتھ شجاعت میڈل حاصل کرنے والے افسران کو دو لاکھ اور غازی میڈل حاصل کرنے پر ایک لاکھ روپے سمیت تعریفی اسنادبھی دئیے گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے 131 افسران نے غازی کا درجہ حاصل کیاہے ،ان افسران کو شجاعت اور غازی میڈلز سے نوازا گیاہے ،یہ افسران فرض کی ادائیگی میں سینہ تان کرکھڑے رہے اور اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے زخمی ہوئے،اسلام آباد پولیس کے غازی نڈر اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،قربانی کا جذبہ کسی بھی قوم کے بہادر سپوتوں کو نصیب ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے لئے قربانی دینے والوں کے خاندان بھی قابل احترام ہیں،اپنے آج کو دوسروں کے کل پر قربان کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی.

انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ غازی مشن پر جاتے ہیں تو انکے پیارے کہتے ہیں کہ جا ئیںآپ کو آپ کا مقصد عظیم ملے اور وہ عظیم مقصد شہادت ہے،یہ وہ سرمایہ ہیں جنہوں نے بہادری کی عظیم داستانے قائم کی ہیں،اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ اس کے بندوں کیلئے آسانیاں پیدا کرناہے،آج ان غازیوں میں شامل ہو کر مجھے جو فخر محسوس ہو رہا ہے وہ کسی اور تقریب میں نہیں ہوتا،سلام ہے ان ماﺅں ،بزرگوںاور بیٹیوں کوجومیرے سامنے تشریف فرما ہیں جنہوں نے ان غازیوںکی تربیت کی ہے،اسلام آباد پولیس کی تمام فوری ان کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ان غازیوں کو ایسا تراشہ کہ یہ جوان خوف اور ڈر کے نام کی پہچان ہی بھول گئے جن کا اولین مقصد صرف وصرف اپنی قوم کیلئے قربانیاں دینا ہے میں ان عظیم اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں.