راولپنڈی (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کمیونٹی پولیسنگ پروگرام کے تحت مختلف یونیورسٹیز کے طلباءوطالبات “فرینڈز آف پولیس” کا ٹریفک ھیڈکوارٹرز ریس کورس کا دورہ ، ٹریفک پولیس کی ورکنگ، لائسنسنگ سسٹم اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے اٹھاۓ جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی شرکاء فرینڈز آف پولیس کو ٹریفک ھیڈکوارٹرز کی مختلف برانچز کا دورہ کروایا گیا اور ان کے امور سے متعلق مکمل آگاھی دی گئی.
طلباءو طالبات نےFM88.6 کی لائیو نشریات میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا فرینڈز آف پولیس کے وفد نے سڑکوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو لائسنسنگ سے متعلق خدمات اور دفتری امور کے طریقہ کار کو سراہا اور مزید بہتری لانے کے لیےاپنی تجاویز بھی پیش کیں, شرکاء نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی اس کاوش کو مثبت قدم قرار دیتے ھوۓکہا کہ اس سے پولیس اور عوام کے درمیان رابطے استوار ھوں گےاور عوام الناس اور پولیس کے درمیان حائل خلاء دور ھوجاۓگا۔