حیدرآباد(کرائم رپورٹر)یس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے سنگین جرائم میں ملوث ملزم کے خلاف نمایاں اور اچھی کارکردگی دکھانے پر ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار احمد برڑو، ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نیک محمد کھوسو، ایس ایچ او تھانہ سائیٹ وحید شیخ اور انکی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش رقم تقسیم کی
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے آفس مدعو کیے گئے پولیس افسران و جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ تمام کی بہادری اور شجاعت قابل ستائش ہے مزید آپ نے کہا کہ اپ تمام میرے فخر میرے بازو ہیں اور کرائم کے خلاف اس طرح کی کامیاب کاروائیوں سے میرا سر فخر سے بلند ہوتا ہے، آپ تمام جوانوں اسی طرح متحد ہوکر کرائم کے خلاف بھرپور انداز میں کام کریں اور آئندہ بھی اس طرح کی کامیابی پیش کریں تاکہ مزید اچھے انداز سے آپ لوگوں کو سراہا جاسکے .