فیصل آباد پولیس کی بہترین تفتیش بروقت شہادت اور گواہان سے قتل کے مقدمہ میں ملزم کو عدالت سے سزاء

فیصل آباد (کرائم رپورٹر)فیصل آباد پولیس کی بہترین تفتیش بروقت شہادت اور گواہان سے قتل کے مقدمہ میں ملزم کو عدالت سے سزاء ایڈیشنل سیشن جج جناب مبشر حسن نے تھانہ غلام محمد آباد کے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر عثمان میراں کو سزائے موت اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی ، ملزم عثمان میراں تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 79/23 بجرم 302.34 میں نامزد تھا ، ملزم عثمان میراں کے ساتھ مقتول عثمان حیدر کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی .

اسی بنا پر ملزم عثمان میراں نے مقتول عثمان حیدر کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا فیصل آباد پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی ، موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزاء سنائی ،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جارہی ہے اور قانون کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر