ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمدشعیب خان کی لا ءاینڈ آ رڈرز ڈیو ٹی کے حو الے سے افسران کوبر یفنگ

اسلام آ باد(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمدشعیب خان کی لا ءاینڈ آ رڈرز ڈیو ٹی کے حو الے سے افسران کوبر یفنگ،ایس ایچ اوز کے زیر کمان لا ءاینڈ آ رڈز کے لئے خصوصی ٹیمز تشکیل دی گئیں،جو امن و امان کی صورتحال کوبروقت کنٹرول کریں گی،فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کو ئی معافی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے لا ءاینڈ آ رڈرز ڈیو ٹی کے حو الے سے ایس ایچ اوز کے زیر کمان خصوصی ٹیمزکو بر یفنگ دی، یہ خصوصی ٹیمز امن و امان کی صورتحال کوبروقت کنٹرول کریں گی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے افسران کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کوئی معافی نہیں.

شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آبادپولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،افسران سرکاری اور نجی تنصیبات اور وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کے قیام کے ساتھ عوامی خدمت میں اہم کردارادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور شہر کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.