راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا نے،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،چھینے گئے 02 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 48 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں باسط اور سیف شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے 02 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 48 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کوان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
