اسلام آباد ٹریفک پولیس کا غازی ویک کے تسلسل میں غازیوں کیلئے ٹریفک تھیم پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس کا غازی ویک کے تسلسل میں غازیوں کیلئے ٹریفک تھیم پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد ، تقریب میں خصوصی تقاریر، مضمون نویسی اور تصویری مقابلے منعقد کیے گئے،بچوں نے اپنے فن اور الفاظ کے ذریعے پولیس کے بہادر غازیوںکی خدمات کو اجاگر کیا،جبکہ شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کا پیغام دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میںاسلام آباد ٹریفک پولیس نے غازی ویک کے تسلسل میں غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ٹریفک تھیم پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا،تقریب میں ایس پی ماجد اقبال نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر سینئرافسران، پولیس کے غازیوں ،ان کے اہلخانہ سمیت ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کے افسران،نیشنل پولیس فاونڈیشن بہارہ کہو کے طلباءو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب کے دوران ایس پی ٹریفک ماجد اقبال نے طلباءکے ہمراہ شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا لگا کر ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کا پیغام دیا،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے غازی ہمارے ہیرو ہیں، جنہوں نے عوام کی خدمت اور حفاظت میں بے مثال قربانیاں دیں،آج ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں.

جبکہ طلباءو طالبات کی جانب سے غازیان اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقاریر، مضمون نویسی اور تصویری مقابلے منعقد کیے گئے،جس میں بچوں نے اپنے فن اور الفاظ کے ذریعے پولیس کے بہادر سپاہیوں کی خدمات کو اجاگر کیا، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی،انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس آئندہ بھی نوجوان نسل کو قانون پسندی، حب الوطنی اور مثبت شہری کے کردار کی ترغیب دینے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد کرتی رہے گی،چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر )سید زیشان حیدرنے کہا کہ اسلام آباد پولیس کاغازی ویک نہ صرف ہمارے ہیروز کو یاد رکھنے کا ذریعہ ہے بلکہ نئی نسل کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب بھی دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان تقریبات کا مقصد اسلام آباد پولیس کے جانباز افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے.