تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ہاؤس روبری کی وارداتوں میں ملوث ملزم و ملزمہ کو گرفتار

ویسٹ(کرائم رپورٹر) تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ہاؤس روبری کی وارداتوں میں ملوث ملزم و ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 16 گلشنِ بہار میں کاروائی کرکے 02 ملزم و ملزمہ کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزم و ملزمہ سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، پرائز بانڈز، آرٹیفیشل زیورات اور نقدی رقم برآمد ہوئی ملزم و ملزمہ کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جسکی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ملزم و ملزمہ کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے گرفتار ملزم و ملزمہ میں زاہد ولد شفیق عرف حنیف اور سویرا ولد زاہد شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی