وفاقی پولیس کے سابق ایس پی کے بہنوئی اور بھا نجا اغواء ، قتل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سابق ایس پی کے بہنوئی اور بھانجےکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیااسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سینیٹ ملازم کے مبینہ اغواء اور قتل کے مقدمے میں گرفتار سابق ایس پی سید عارف شاہ کے بہنوئی صابر حسین اور بھانجے ثقلین علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

ملزمان کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کے تحت 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے مزید 3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ ایک سینیٹ ملازم کے اغواء اور قتل کے سنگین الزام پر درج کیا گیا ہے، جس میں سابق ایس پی کے قریبی رشتہ داروں کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ سابق ایس پی سید عارف شاہ پہلے ہے جیل میں ہیں .