راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کو قانون پر عمل درآمد کرانے میں مسلسل ناکام ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزیاں شہریوں کو تین ہزار چالان ٹکٹ جاری کیے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے لیے جرمانہ پولیس بن گئی ۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس عمل درآمد کرائے لیکن راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے جن میں ہیلمٹ پہننے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے پر بھاری جرمانے کرتی ہے لیکن ان جرمانوں کے باوجود بھی پولیس قانون پر عمل درامد کرانے میں مسلسل ناکام رہی ہے .
یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس ماہانہ شہریوں کو کروڑوں روپے جرمانے کرتی ہے لیکن اس کے باوجود قوانین پر پابندی کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکی سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں سٹی ٹریفک پولیس نے یہ دعوی کیا ہے کہ مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پر شہریوں کو گزشتہ روز پر 3400 چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ۔ سی ٹی او بینش فاطمہ 3788 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور اس سے متعلقہ سہولیات دی گئیں۔
سی ٹی او 808 چالان ٹکٹس بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو جاری کیے گئے. ٹریفک پولیس بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 776 چالان ٹکٹس جاری کیے ۔ غیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 593 ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس جاری ، انتہائی غفلت و لاپرواھی سے ڈرائیونگ کرنے پر 417 چالان جاری ، ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 206 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس جاری ، ٹریفک پولیس 141 چالان ٹکٹس لائن اور لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف بھی جاری کیے گئے، کالے شیشے والی 107 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی ٹکٹس جاری ، کم عمر ڈرائیورز کو گزشتہ روز 89 چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ۔
بغیر رجسٹریشن ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کو 103 چالان ٹکٹس جاری ، بغیر روٹ پرمٹ PSV گاڑیاں چلانے والوں کو 82 چالان ٹکٹس جاری ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ PSV گاڑیاں چلانے والوں کو 35 چالان ٹکٹس جاری ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 30 چالان ٹکٹس ون وے کی خِلاف ورزی پر جاری کیے ، گزشتہ روز 49 چالان ٹریفک سگنلز کی خِلاف ورزی کرنے پر جاری ، غلط پارکنگ کرنے پر مختلف گاڑیوں کے ڈرائیورز کو 12 چالان ٹکٹس جاری ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو گزشتہ 11 چلان ٹکٹس جاری ۔
یاد رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کو قانون پر عمل درامد کرانے میں مسلسل ناکام ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزیاں شہریوں کو تین ہزار چالان ٹکٹ جاری کیے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے لیے جرمانہ پولیس بن گئی ۔