اسلام آباد پولیس کا غازی ویک کے تسلسل میں غازیوں کیلئے سکیورٹی ڈویژن اسلام آبادمیں پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا غازی ویک کے تسلسل میں غازیوں کیلئے سکیورٹی ڈویژن اسلام آبادمیں پروقار تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا غازی ویک کی تقریبات کے تسلسل میں پولیس کے غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد میں پروقارتقریب کا انعقاد.

تقریب میں ڈی آئی جی سکیورٹی / ہیڈکوارٹرز سید علی رضا، ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک اورپولیس کے سینئرافسران سمیت غازیوں نے شرکت کی،اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے غازیوں کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کو میڈلز لگائے گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکیورٹی سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 131 افسران نے غازی کا درجہ حاصل کیاہے یہ افسران فرض کی ادائیگی میں سینہ تان کرکھڑے رہے اور اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے زخمی ہوئے،اسلام آباد پولیس کے غازی نڈر اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،قربانی کا جذبہ کسی بھی قوم کے بہادر سپوتوں کو نصیب ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے لئے قربانی دینے والوں کے خاندان بھی قابل احترام ہیں .

اپنے آج کو دوسروں کے کل پر قربان کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفرازورک نے کہا کہ غازی وہ سرمایہ ہیں جنہوں نے بہادری کی عظیم داستانے قائم کی ہیں،اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ اس کے بندوں کیلئے آسانیاں پیدا کرناہے،آج ان غازیوں میں شامل ہو کر مجھے جو فخر محسوس ہو رہا ہے وہ کسی اور تقریب میں نہیں ہوتا،انہوں مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رہے گا تاکہ ہماری غازیوں کو لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔