سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر جواء مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر جواء مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 07 کس ملزمان کوگرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سےجواء پر لگی رقم بکری مبلغ 10 ہزار 30 روپے برآمد کر لی گئی ملزمان خالد، عبد الجبار، احمد رضا وغیرہ تاش پر جواء کھیل رہے تھے ملزمان کے خلاف تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی.

سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا جرائم پیشہ افراد کے خلاف فیصل آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔