سی پی او فیصل آبادصاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرتھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی متحرک ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی ۔

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آبادصاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرتھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی متحرک ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی انچارج چوکی مکوآنہ آے ایس آئی محمد شاہد رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ڈکیت گینگ کے سرغنہ صفدر کواس کے ساتھی احسان سمیت گرفتار کر لیا ، گرفتار ڈاکوؤں سے 06مقدمات ٹریس آوٹ کئے گئے مزید انٹیرو گیشن عمل میں لائی جا ر ہی ہے۔
گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے موٹر سائیکل و نقدی برآمدکر لی گئی ، ملزمان فیصل آباد کے مختلف ایریا میں وارداتیں کرتے رہے ہیں جنکی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں واضح کمی آئے گی ۔

سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ فیصل آباد پولیس متحرک گینگز کے خلاف بھر پور کارروائیاں کر رہی ہے۔