راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ڈی آئی جی اشفاق احمد خان ، ریجنل آفیسر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ایس ایس پی عبدالرؤف بابر کی زیرِسرپرستی نئی بھرتی کا عمل میرٹ کی بنیاد اور شفاف طریقہ سے مکمل کر لیا گیا۔ کانسٹیبل ، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی نئی بھرتی کے امیدواروں کے تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد انٹرویو انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریجن ہاۓ سے 23 کانسٹیبل ، 05 لیڈی کانسٹیبل اور 09 ڈرائیور کانسٹیبل سیلیکٹ کیۓ گئے۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کی پرسنل / دستاویزات کی ویریفیکیشن مکمل ہونے کے بعد اپائنٹنمٹ کی جاۓ گی۔
