تھانہ مندرہ ،گھر میں چوری اور نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، محلے دار چور نکلا،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ مندرہ نے ،گھر میں چوری اور نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، محلے دار چور نکلا، 24 لاکھ 80 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ کے علاقہ میں گھر میں چوری اور نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، محلے دار ہی چور نکلا،ملزم حسن علی نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں واردات کی تھی،ملزم سے 24 لاکھ 80 ہزار روپے برآمدہوئے، مندرہ پولیس نے ہیومین انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔