راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ ریس کورس نے،آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا ملزم گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم نوید خان کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 30انار،15سنو فلاس،09 چائنہ پٹی سمیت دیگر سامان آتش بازی برآمد ہوا،ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
