فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سال 2024 کی نسبت رواں سال 2025 میں سنگین جرائم کی شرح میں کمی کا تقابلی جائزہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کے احکامات اور بہترین حکمت عملی کی بناءپر رواں سال فیصل آباد پولیس کی موثر گشت اور پٹرولنگ سے جرائم کی شرح میں واضح کمی سٹی پولیس آفیسر نےجرائم کی روک تھام کے لیےموثر پٹرولنگ گشت کے احکامات جاری کئےتھے سٹی پولیس آفیسر کے احکامات کی روشنی میں سال2024 کی نسبت رواں سال 2025 میں ڈکیتی کی شرح میں%50 کمی اور سرقہ بالجبر میں%36 کمی رونماں ہوئی۔
سی پی اوصاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ سال 2024کی نسبت رواں سال2025میں موٹر سائیکل چھیننا میں %33 کمی،کار چھیننا میں %4کمی، دیگر وہیکل چھیننا میں %14 کمی رونماں ہوئی گزشتہ سال 2024 کی نسبت رواں سال2025 میں کار چوری میں %3 کمی ، موٹر سائیکل چوری میں%40 کمی اور دیگر وہیکل چوری میں %33 کمی رونماں ہوئی .تمام ٹاؤن ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو واضح پیغام دیا ہے کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے معاملہ میں کسی قسم کی غفلت اور لا پرواہی برداشت نہیں کی جائےگی۔