بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بی ایس سی ایس پروگرام کے طلباءکی ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق سے ملاقات

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بی ایس سی ایس پروگرام کے طلباءکی ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق سے ملاقات کی ڈی آئی جی اسلام آباد نے طلباءکو اپنی تعلیم اور مہارتوں کو قومی خدمت کے لئے بروئے کار لانے کےلئے ترغیب دی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بی ایس سی ایس پروگرام کے طلباءنے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات میں طلباءکو اسلام آباد پولیس کے آپریشنل نظام، سمارٹ پولیسنگ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی تحفظ میں پولیس کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

ڈی آئی جی اسلام آباد نے طلباءکو اسلام آباد پولیس کے تھانہ جات، دفاتر کی ورکنگ، تفتیش، پٹرولنگ ،نا کہ جا ت اور ،کیمو نٹی پولیسنگ کے حو الے سے آ گا ہ کیا،وفد کو شہر میں پٹرولنگ اور پولیس کی موثر کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویژن اہم کردار ادا کر رہا ہے، وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہااور اس کامیاب دورے پر ڈی آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔