اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایس پی ٹریفک کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں اہم اجلاس،اسلام آبادمیں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک ماجد اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد ہوا، اجلاس میں زونل ڈی ایس پیز،و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ایس پی ٹریفک نے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے اسلام آباد میں شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ،روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں .
ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، افسران اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور مستعدی سے سر انجام دیں، ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک پولیس آگاہی ونگ مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے مربوط نظام کی بحال اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔