ماہ اپریل میں 9 مہلک حادثات، 9 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے محفوظ پنجاب کے ویژن ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی بہترین حکمت عملی اور راولپنڈی کی ہسٹری میں پہلی دفعہ گزشتہ 8 مہینوں سے جاری ھیوی/پبلک سروس ڈرائیورز اور موٹر سائیکل رائیڈرز کے لئے جاری آگاہی ورکشاپس کے ثمرات سامنے آنا شروع ، ان آگاہی ورکشاپس کے ذریعے 3000 سے زائد ڈرائیورز کو حادثات کے نیشنل و انٹرنیشنل ڈیٹا کی مدد محفوظ ڈرائیونگ ، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور بالخصوص ٹریفک حادثات کی وجوہات اور بچاؤ کی تدابیر سے آگاہی کو ہر ممکن سطح تک پہنچانے کو یقینی بنایا گیا .

جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ کی نسبت 80% کمی کے ساتھ اپریل میں سٹی ایریا میں صرف 02 مہلک حادثات اور 50% کمی کے ساتھ دیہی ایریا میں 07 مہلک حادثات رونما ھوۓ جو کہ گزشتہ مہینوں میں رونما ہونے والے مہلک حادثات کی نسبت نمایاں طور پر کم ہے۔ ماہ اپریل میں ان 09 مہلک حادثات میں 09 قیمتی جانیں بھی ضائع ھوئیں جو کہ گزشتہ مہینوں کی نسبت قدرے کم ھے۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں ہونے والے مہلک حادثات میں سے 04 ٹریفک حادثات تیز رفتاری کے باعث 03 حادثات ڈرائیورز کی غلط اوورٹیکنگ کے باعث ، اور 02 حادثات بلائینڈ روڈ کراس کرنے کی وجہ سے پیش آۓ جن کے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ ان مہلک حادثات میں سے زیادہ تر حادثات موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری اور پیدل چلنے والے افراد کے حفاظتی اصولوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے رونما ھوۓ۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سےحادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ ان سے بچاؤ کی تدابیر کے لئے ٹریفک ھیڈکوارٹرز ریس کورس میں ھیوی پبلک سروس ، ٹریکٹر ٹرالی اور بائیکیا و رکشہ ڈرائیورز کی آگاہی کے لئے ورکشاپس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے .

اس کے علاوہ ٹریفک ایجوکیشن ونگ اور سرکل افسران کے ذریعے آگاھی بھی فراہم کی جا رھی ھی ، روڈ سیفٹی ھم سب کی مشترکہ ذمہ داری ھے جس کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاھی ، ان پر عمل درآمد اور شاہراھوں پر صبروتحمل کا مظاہرہ انتہائی ضروری ھے۔