اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آبادپولیس سکیورٹی ڈویژن سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی سجاد حسین شاہ اور انسپکٹر محمد بوٹا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز/سکیورٹی سید علی رضا کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت ،ریٹائرڈ پولیس افسران کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور اعزازی پولیس شیلڈ بھی پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی سجاد حسین شاہ اور انسپکٹر محمد بوٹا کے اعزاز میں سکیورٹی ڈویژن میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز/سکیورٹی سید علی رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پرایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن محمد سرفراز ورک سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز/سکیورٹی نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،انہوں نے ریٹائر ڈہونے والے پولیس افسران کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے.
دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں، جن سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسر نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت، وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے ،انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت آپ کیلئے کھلا ہے، آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کی خد مات کو سراہتے ہوئے اعزازی پولیس شیلڈپیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔