اسلام آباد (کرائم رپورٹر)نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن پاکستان پولیس کے افسران و جوانوں کو فلاحی منصوبوں سے مستفید کرنے کے لئے پرعزم ، ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کا این پی ایف ڈائریکٹرز اور اسلام آباد پولیس کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس،این پی ایف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی مصنوعات سے پولیس فورس کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن پاکستان پولیس کے افسران و جوانوں کو فلاحی منصوبوں سے مستفید کرنے کے لئے پرعزم ہے،اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سید علی ناصر رضوی نے این پی ایف ڈائریکٹرز اور اسلام آباد پولیس کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی،انہوں نے این پی ایف کے فلاحی منصوبوں کی تکمیل و توسیع ،این پی ایف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس اور این پی ایف مصنوعات کا جائزہ لیا، انہوں نے تمام ڈائریکٹرز کو این پی ایف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی مصنوعات سے پاکستان بھر کی پولیس فورس کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کے احکامات جاری کئے.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن صحت،تعلیم اور رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں پولیس افسرا ن و جوانوں کو مستفید کرنے کے لئے تیا ر ہے،تمام افسران دن رات ایک کرکے شہداءپولیس کے اہلخانہ ،غازیوں اور دیگر پولیس افسران کی ویلفیئر کے لئے بھرپور کام کریں ،نیشنل پولیس فاؤنڈیشن تمام شہداءکے اہلخانہ ،غازیوں اور پولیس افسران کی فلاح و بہود کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے،تمام پولیس افسران کے لئے جدید سہولیات سے مزید رہائشی پراجیکٹس ،بچوں کے تعلیم و تربیت کے لئے سکول و کالجز اور صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے جاری پراجیکٹس کو ناصرف مزید فعال کیا جا رہا ہے ،بلکہ مستقبل میں مزید کئی نئے پراجیکٹس کو شروع بھی کیا جائے گا۔