راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی نے ، چاقوکے وار سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چاقو کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم عاصم کو گرفتار کرلیا، ملزم چاقو کے وار سے شہری یاسر اقبال کو زخمی کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
