اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیرسماعت سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ وغیرہ کے خلاف بے نامی کمپنیوں کو قرض دینے سے متعلق ریفرنس میں نیب نے شریک ملزم کی بریت درخواست پر جواب جمع کراتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے،اس موقع پر نیب کی جانب سے ریفرنس کے شریک ملزم سید محمود علی کی بریت درخواست پر جواب جمع کرادیاجس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست مسترد کردی جائے اور ملزم کے خلاف سماعت جاری رکھی جائے، عدالت نے سماعت7 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">