اسلام آباد (کرائم رپورٹر) شہریوں کو محفوظ، منظم اور موثر ٹریفک نظام کی فراہمی کے مشن پر گامزن، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پولیس ٹریفک پولیس جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے شہریوں کو سہولیات ،ٹریفک پولیس کی خدمات کی فراہمی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ٹریفک پولیس جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔کانسٹیبل ایمان ابرار اور لیڈی کانسٹیبل انعم نورین نے دوران ڈیوٹی اپنی غیرمعمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانتداری اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی پر مبنی رویے سے نہ صرف ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کیا.
بلکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اعلیٰ معیار کو بھی برقرار رکھا۔اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہااسلام آباد ٹریفک پولیس کی کامیابی درحقیقت ہمارے ہر افسر اور جوان کی انفرادی کاوش اور ایماندارانہ خدمت کا نتیجہ ہے۔ ہم شہریوں کو ایک محفوظ، مربوط اور بااعتماد ٹریفک نظام کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں ہیں اور انفرادی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،اسلام آباد ٹریفک پولیس عوامی خدمت کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں دن رات مصروف عمل ہے اور ایک مثالی پولیس فورس کے طور پر اپنی شناخت کو مزید مستحکم کر رہی ہے