اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھا نہ سمبل پولیس ٹیم کی کا میا ب کا رروائی۔اپنے آ پ کو سرکاری اہلکا ر ظاہر کر نے والے تین رکنی سابقہ ریکارڈ یافتہ گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، سرکاری یونیفارم،دیگر سامان اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، اس سلسلے میںتھا نہ سمبل پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے آ پ کوسرکاری اہلکا ر ظاہر کر نے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ گینگ کے تین ملز مان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت کاشف، حیدر اور شہباز کے ناموں سے ہوئی ہے.
ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم، سرکاری یونیفارم،ہتھکڑی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15پر فوری اطلاع دیں تاکہ ہم سب مل کر شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا سکیں.