راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ کلر سیداں نے،بذریعہ لڈو دانہ جوا کھیلنے والے 02 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 8 ہزار 30 روپے اور لڈودانے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ لڈو دانہ جوا کھیلنے والے 02 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں افتخار اور محمد نوازشامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 8 ہزار 30 روپے اور لڈودانے برآمدہوئے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
