تھانہ نصیر آباد ، اہلیہ اور ساس پر تشدد میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ نصیر آباد نے،اہلیہ اور ساس پر تشدد میں ملوث ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے نصیر آباد پولیس کو درخواست دی کہ اس کے شوہر نے اسے اوراس کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم تنویر کو گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔