اسلام آباد (کرائم رپورٹر) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گھریلو چوری کی واردات میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتارکر لیا ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے طلائی زیورات اور نقدی کل مالیتی پانچ کروڑ روپے برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھا نہ بنی گالہ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے گھریلو چوری کی واردات میں ملوث منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے طلائی زیورات اور نقدی کل مالیتی پانچ کروڑ روپے برآمد کر لی گئی .
ملزمان کی شناخت تصدق حسین اور طاہر سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے ،مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہری کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- 15 “پر فوری اطلا ع کریں.