راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں گزشتے ہفتے کی طرح ایک اور اوپن ڈے کا انعقاد نجی سکول کے 80 سے زائد طلباء طالبات اور اساتذہ کی تقریب میں شرکت نوجوان نسل ہماری سفیر ہے، شعور اجاگر کرنا مقصدشرکاء نے ٹریفک پولیس کے ورکنگ انوائرمنٹ کا جائزہ لیا اور مختلف برانچز کا دورہ کیا لائسنس کے حصول اور اسکی اہمیت سے متعلق بریفنگ۔سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے ٹریفک روانی میں بہتری آئی غلط پارکنگ کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری۔
طلباء کا FM 88.6 کی لائیو نشریات میں شرکت، لائسنسنگ برانچ کا دورہ طلباء نے روڈ ریڈی میٹ اور سکوٹیز میں دلچسپی کا اظہار کیا شرکاء نے سٹی ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہا سکول انتظامیہ نے ایسے پروگرامز کے تسلسل کی درخواست کی.