راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ کلر سیداں نے،ناجائز اسلحہ کی تشہیر کرنے والا شخص گرفتار،اسلحہ برآمد،زیر حراست شخص نے اسلحہ کی ویڈیو بنا کر تشہیر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی تشہیر کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،زیر حراست شخص نے اسلحہ کی ویڈیو بنا کر تشہیر کی تھی،کلر سیداں پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر کا کہنا تھاکہ زیر حراست کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
