اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا،اسلام آباد پولیس کا وقار ان افسران کی بدولت ہے جو ایمانداری، خلوص نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادمحمد جواد طارق نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہتر ین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے، پولیس افسران نے جانفشانی اور بہادری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، ڈی آئی جی اسلام آ باد نے پولیس افسران کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے پر سراہا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا وقار ان افسران کی بدولت ہے جو ایمانداری، خلوص نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں.
انہو ں نے مزید کہا کہ بہادری،تہذیب اور شفافیت اسلام آباد پولیس کے امتیازی نشان ہونے چاہیے، تمام افسران جانفشانی اور بہادری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں، آپ سب لوگ ایک بہترین پولیس فورس کا حصہ ہیں، آپ کا ہر کام قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوتا ہے،اس موقع پر تمام افسران نے تعریفی اسناد اور انعامات کے حصول کو قابل ستائش قرار دیا.