اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اسلام آباد پولیس تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوکا نو ں اور شہر یوں کو اسلحہ نو ک پر لوٹنے والے منظم گروہ کے چار ارکا ن کو گرفتارکر لیا ملزما ن کے قبضہ سے چھینی نقدی، قیمتی مو با ئل فون، گھڑیا ں ڈی وی آر کل ما لیتی 16لاکھ 50ہزار روپے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے دوکانو ں اور شہر یو ں کو اسلحہ کی نو ک پرلو ٹنے والے منظم شارپ شوٹرگر وہ کے چارارکان گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینی نقدی، مو با ئل فون، گھڑ یا ں ،ڈی وی آر کل ما لیتی 16لاکھ 50ہزار روپے ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا مو ٹر سائیکل اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا گیا.
ملزمان کی شناخت محمد حسنین عرف شیلو، احتشام عرف عاطی، ذیشان عرف شان، اورعمیر عرف روکی کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ لو ہی بھیر کے علاقہ میں متعددوارداتیں کر نے کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق نے کہا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل پر حملے کر نے والے ملزمان قانو ن کی گرفت سے نہیں بچے سکتے، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- “15 پر فوری اطلا ع کریں.