اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آ پر یشنزاسلام آ باد محمد شعیب خان کی صدر زون کے افسران سے میٹنگ جرائم کے خاتمے کے لئے جرائم پیشہ گروہوں کے ارکان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،پراپرٹی مقدمات میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا مرتب کر کے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں، زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتو ں میں بھجو ائیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپر یشنزاسلام آ باد محمد شعیب خان نے صدر زون کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی،میٹنگ میں صدر زون کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آ پر یشنزاسلام آ بادنے تمام افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتوں میں بھجوائیں،جرائم پیشہ گروہ کے لاپتہ ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں،پراپرٹی مقدمات میں رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اوررہا شدہ ملزمان کی نگرانی کویقینی بنایا جائے.
رہا ئی پانے والے ملزمان اگرکسی اور جرم کا ارتکاب کریں تو ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریاں کو بھی یقینی بنائیں،اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی.