اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کاامن و امان کی مجموعی صورتحال اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ، اجلاس میں ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور سمیت امن و امان کی مجموعی صورتحال اورسیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ اور اے آئی جی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب نے شرکت کی ،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور سمیت امن و امان کی مجموعی صورتحال اورسیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا.
آئی جی اسلام آباد نے تمام ڈویژنز میں باہمی رابطے کو مضبوط بناتے ہوئے عوام کو محفوظ اور مو¿ثر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے افسران کو امن و امان کے قیام ، نجی و سرکاری املاک کی حفاظت اور جرائم کے سدباب کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے سمیت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے.
انہوں نے کہاکہ جدید تکنیک کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو ہر فورم پر زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا قیام اور جرائم کے انسداد سمیت شہریوں کو ہر ممکن سہولیات مہیاکرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.