پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے یومِ تشکر جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ہدایات کے مطابق ریجن کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں کی جانب سے یومِ تشکر بھرپور جذبہ حب الوطنی کیساتھ منایا گیا۔ شہداء کے درجات کی بلندی کیلیۓ خصوصی طور پر قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ پرچم سلامی دی گئی اور خصوصی ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج ہمارا فخر ہے اور شہداء ہمارے محسن ہیں جنھوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس پاک وطن اور قوم کی حفاظت کی ہے۔ ہم اپنے شہداء کو سلام اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔