اسلام آباد(کرائم رپورٹر)افواجِ پاکستان کی معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ، اسلام آباد پولیس کا افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تمام پولیس دفاتر پر چراغاں،قران خوانی ،دعائیہ تقاریب اور فلیگ مارچ کا انعقاد،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی،یادگار شہداءپر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءپاکستان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان کی معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر اسلام آباد پولیس نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا،اسلام آباد پولیس کے تمام دفاتر پر گزشتہ رات سے چراغاںکیا گیا، جامع مسجد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں نماز فجر کے بعد قران خوانی کی گئی جبکہ نماز جمعہ کے بعد تمام تھانہ جات اور ڈویژنز میں افواج پاکستان اور شہداءپاکستان کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں،آئی جی اسلام آباد نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی اور سلامی دی.
انہوں نے یادگار شہداءپر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،اس موقع پر ان کے ہمراہ اسلام آباد پولیس کے تمام سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا،اسلام آباد پولیس کا ہر جوان افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہے، وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں موثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے، شہداءپاکستان کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، معرکہ حق میں تاریخی کامیابی صرف پاکستان کے افواج کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ پوری قوم کی کامیابی ہے،قبل ازیں اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران نے شہداءکے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں،شہداءکی قبروں پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے لئے دعائیں کیں .
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کسی لمحے اپنے شہداءکی قربانیوں کو نہیں بھولی، زند ہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں ،ایف نائن پارک میں جاری یوم تشکر کی تقریب میں بھی ا سلام آباد پولیس کے مختلف یونٹس نے حصہ لیا، اسلام آباد پولیس کے مختلف اسٹالز لگائے گے جہاں شہریوں کو اسلام آباد پولیس کی فراہم کردہ خدمات ،شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس نے اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کے ہمراہ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے واک میں حصہ لیا.
انہوں نے یادگار شہداءپر بھی حاضری دی،شہداءکے لئے دعا کی ،اسی طرح اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں نے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر قیادت افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے فلیگ مارچ بھی کیاگیا۔