ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کر کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار کو کرلی

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کر کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار کو کرلیا ملزم فلائی دبئی کی پرواز نمبر FZ-391 سے فیصل آباد پہنچا ملزم کی شناخت اعجاز احمد کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ملزم کا تعلق جڑانوالہ، فیصل آباد سے ہے امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کی تفصیلات آئی بی ایم سسٹم (IBMS) پر ہٹ ہوئیں
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا گرفتار ملزم تھانہ بلوچنی فیصل آباد کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن فیصل آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا.