تھانہ وارث خان مختلف مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ وارث خان نے ، مختلف مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاریوں کو حراست میں لے لیا، زیر حراست اشتہاری لڑائی جھگڑے اور فراڈ کے مقدمات میں وارث خان پولیس کو گزشتہ سال سے مطلوب تھے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں اور ان کے سہولت کار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔