راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ دھمیال نے،ایک ہفتہ قبل اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیرحراست نے گھریلو چپقلش پر چھریوں کے وار سے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا،زیر حراست شخص وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے دھمیال پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرلیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
