ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ اور انٹرپول کی مشترکہ کاروائی قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ اور انٹرپول کی مشترکہ کاروائی قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان کی شناخت آفتاب افضل، ارمان گورائیہ اور محمد امین کے نام سے ہوئی ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائرپورٹ منتقل کیا گیا گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھےملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھےایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔

ملزم آفتاب افضل قتل کے مقدمے میں کینٹ تھانہ گجرانوالہ کو سال 2022 سے مطلوب تھا ملزم ارمان گورائیہ تھانہ علی پور چھٹہ کو قتل کے مقدمے میں سال 2024 سے مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد امین تھانہ صدر، ٹوبہ ٹیکسنگ کو اقدام قتل کے مقدمے میں سال 2020 سے مطلوب تھا ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیاملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی اور ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ ائرپورٹ کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی.